عاطف اسلم (گلوکار)

Atif Aslam - Read in EnglishDisclaimer: As an encyclopedia, pakpedia.pk's articles contains shared information which has collected from different websites, all references are mentioned bellow.
Article Upload Date: Mon 02 Jan 2017
2017-01-02 10:42:07عاطف اسلم
عاطف اسلم 12 مارچ 1983 ء کو پیدا ہوئے۔عاطف اسلم پاکستان کے باصلاحیت گلوکار اور اداکار ہیں۔ ان کی آواز محبت کی علامت سمجھی جاتی ہے ۔ انہوں نے بہت سارے گانے اور نغمے لکھے ہیں ۔ وہ ایک پلے بیک گلوکار کے طور پر بھارت میں بہت مقبول ہیں ۔ بھارت میں ان کی موسیقی کی وجہ سے بہت سے فلمیں کامیاب ہوئی ہیں ۔ بطور انسان کے طور پرعاطف نرم دل اور ملنسار انسان ہیں ۔ ان کی کامیابیوں میں ان کی نرم فطرت کا بھی دخل ہے ۔ وہ  بہت خوبصورت آواز کے مالک ہیں ۔ انہوں نے بہت مختصر مدت میں لاکھوں شائقین بنائے ہیں۔ ۔ عاطف اسلم پاکستان کا فخر ہیں ۔ .[1]Atif Aslam Song,Age, Biography
  • ذاتی
  • نام:

    محمد عاطف اسلم

  • مشہور:

    گلوکار، موسیقار ‘ اداکار

  • قومیت:

    پاکستانی

  • رہائش:

    لاہور، پاکستان

  • تعلیم:

    کمپیوٹر سائنس (بی ایس ایس) میں بیچلر کی ڈگری

  • مذہب:

    اسلام

  • پیشہ:

    گلوکار

  • عمر :

    33

  • قد :

    5 فٹ 10 انچ

  • وزن:

    70 کلو گرام

  • بالوں کا رنگ:

    سیاہ

  • ویب سائٹ:

    http://www.aadeez.com/

  • پیدا ہوۓ
  • تاریخ:

    12 مارچ 1983

  • مقام:

    وزیرآباد، پنجاب، پاکستان

  • خاندان
  • نسل:

    پنجابی

  • شریک حیات:

    سارہ بھروانا

  • بچے:

    1

  • والدین:

    محمد اسلم، رحمان شاہین

  • بھائی/ بہن:

    رومانیااسلم ‘ شیراز اسلم ‘ شہباز اسلم

  • کیریئر
  • کاروبار:

    گلوکار‘نغمہ نگار‘اداکار، گٹارسٹ

  • انواع:

    فلمی، راک، پاپ، صوفی

  • پیشہ ورانہ کام
  • فعال سال:

    2005

  • Affiliation:

    کوک سٹوڈیو

ابتدائی زندگی

Atif Aslam in childhood
Atif Aslam in childhood
عاطف اسلم کی پیدائش 12 مارچ 1983 ء کو ہوئی۔ پھر وہ اپنے آبائی شہر لاہور چلے گئے ۔ ابتدائی تعیلم انہوں نے لاہور میں شروع کی ۔ انہوں نے میٹرک کا امتحان ڈویژنل پبلک سکول لاہور سے پاس کیا ۔ پنجاب گروپ آف کالجز لاہور سے گریجویشن کیا۔ کالج اور اسکول کی زندگی کے دوران عاطف کو کرکٹ کھیلنے کا شوق پیدا ہوا ۔ انہوں نے سکول ‘ یونیورسٹی اور کلب کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جس کے نتیجے انہیں انڈر 19کرکٹ ٹیم کےلئے منتخب کیا گیا لیکن وہ کرکٹ میں اپنا کیرئیر آگے نہ بڑھا سکے ۔ عاطف اسلم نے کرکٹ کو خیر آباد کہا اور موسیقی میں دلچسپی لینا شروع کی ۔ اگرچہ انہوں نے ہمیشہ نصرت فتح علی خان اور عابدہ پروین کی تعریف کی اور انہی کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کی ۔ ان کی پہلی محبت کرکٹ تھی اور وہ اپنے قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتے تھے ۔ بطور کرکٹروہ ایک تیز بائولنگ کرتے ہیں اور اس کھیل کےلئے ان کی جذبہ نے انہیں انڈین 19کرکٹ ٹیم کے ٹرائل کے لئے منتخب کیا۔ ایک مرحلے پر ان کا نام انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کی نمائندگی کیلئے سامنے آیا تھا ۔  [2]One one with Atif Aslam 

عاطف اسلم کا کیر ئیر

Atif Aslam in concert
Atif Aslam in concert
Atif Aslam play cricket
Atif Aslam play cricket
 اپنے دوستوں کی حوصلہ افزائی کے باعث انہوں نے کالج کے دنوں کے دوران ہی گانا کرنا شروع کر دیا تھا اور اپنے جیب خرچ کے پیسوں سے اپنا پہلا گانا ’’ عادت ‘‘ ریلیز کیا ۔ 7جولائی 2004کو ان کی پہلی مکمل البم ’’ جل پری ‘‘ مارکیٹ میں آئی ۔ ’’ جل پری ‘‘ البم میں شامل مختلف گانے بھیگی یادیں ‘ احساس ‘ ماہی وے اور آنکھوں سے نے عاطف اسلم کو چند ہی ہفتوں میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا جس کے بعد انہیں ملک اور بیرون ملک بطور گلوکار بہت پذیرائی ملی ۔ اس دوران انہوں نے بطور گلوکار اپنا پہلا غیر ملکی دورہ اپنے بینڈ کے ہمراہ امریکہ اور کینڈا کا کیا ۔ بعد ازاں انہوں نے بینڈ کے بغیراکیلے گانا شروع کیا۔ انہوں نے 2008موسم گرما میں نیو جرسی میں ایک کنسرٹ (جس میں کیلاش کھیر ‘ رچا شرما اور امانت علی بھی شامل تھے) میں شرکت کی اور شائقین کو اپنی آواز کے جادو سے گرمایا ۔ کنسرٹ کے انہوں نے اپنے بینڈ کے ہمراہ نیویارک کے کوئینز گولڈن سنٹر میں 2جولائی 2010کو پرفارم کیا ۔ عاطف اسلم نے امریکہ کا اگلا دورہ دو سال بعد کیا جہاں انہوں نے معروف بھارتی گلوکارہ شریا گوشال کے ہمراہ امریکہ اور کینیڈا میں مختلف جگہوں پر 10کنسٹرٹ کئے ۔ انہیں یہاں اتنی پذیرائی ملی کہ مزید 6شہروں سے کنسٹرٹ کرنے کی انہیں پیش کش کی گئی ۔ اگلے ماہ عاطف اسلم انتھونی نیسٹی ہال میں اپنا کنسٹرٹ پرفارم کیا ۔ بعد ازاں انہوں نے بطور پوری دنیا میں اپنی آواز کا جادو جگایا ۔ انہوں نے بھارتی گلوکارہ سنیدی چوہان کے ہمراہ پہلی مرتبہ مشی گوا میں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔  جولائی 2011 میں اورایکل آرینا‘ سان فرانسسکو‘اوک لینڈ میں ایک اور شو کے بعد وہ امریکہ اور کینیڈا کا دورہ کرتے رہے۔ ستمبر 2011 میں انہوں نے نیو یارک میں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ عاطف نے لندن میں شاہی البرٹ ہال میں (جے سیان کے ساتھ ساتھ) میں سرٹیفیکیشن کے عنوان سے دورہ کیا۔ انہوں نے 2010 میں برطانیہ میں بڑے بڑے کنسرٹ کئے ۔22 اپریل 2012 کو عاطف اسلم نے بھارت اور پاکستان کے درمیان محبت، امن اور اتحاد کی فروغ دینے کے لئے لندن میں اپنے ملک کی نمائندگی کی ۔ یہاں عاطف اسلم نے چار گھنٹے تک اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 2012  میں انہیں دو کنسرٹ کرنے کیلئے دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں مدعو کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 6 اکتوبر 2012 کو سینٹرا کنونشن سینٹر بینکاک میں کنسرٹ میں شرکت کی ۔ یہ بینکا ک میں عاطف کا پہلا کنسرٹ تھا ۔ اس کے بعد عاطف اسلم 10 بڑے شہروں میں پرفارم کرنے کے بعد پاکستان واپس آگئے ۔ سویڈن ہاؤس مافیا کے ساتھ 2012 میں دبئی میں فن کا مظاہرہ کرنے کا معاملہ ہوا تو یہاں کے گلوکاروں میں سب سے اوپر عاطف کا نام تھا ۔ چند ہفتوں بعد عاطف اسلم ایشیا کے پہلے اور بران ایڈمز کے بعد دوسرے شخص بن گئے جنہیں کھٹمنڈو(نیپال )کے دشراتھ رنگا سلا نیشنل فٹ بال اسٹیڈیم فن کے اظہار کا موقع ملا ۔یہاں شائقین کی تعداد 25,000سے زائد تھی جو ایک بڑی کامیابی تھی۔ اپریل 2013عاطف نے پہلی بار برمنگھم میں ایل جی ارینا میں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بعدازاں وہ لندن کے O2 میدان میں دو بار فن کا مظاہرہ کرنے والے ایشیا کے پہلے فنکار بن گئے ۔ ، O2 پر ان کے علاوہ کنسرٹ میں بالی ووڈ ستارے بھی موجود تھےجن میں ملیکا ارورا ‘بپاشا باسو‘شان چوہدری وغیرہ بھی موجود تھے ۔ نومبر 2014 میں عاطف اسلم نے ہزاروں افراد کے سامنے ارجیت سنگھ کے ساتھ گڑ گائوں کی تفریحی وادی کے میدان میں پیش اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ پاکستان کے عاطف اسلم اور بھارت کے ارجیت سنگھ دونوں اپنی اپنی جگہ بڑے ستارے ہیں دونوں نے ثابت کیا ہے کہ موسیقی کی کوئی حد نہیں ہوتی[3] City University of New York [4]Manchesterand Atif Aslam 

ہالی وڈ

عاطف اسلم نے امریکہ کی آزادی پر بننے والی فلم میں تین گانے گائے ۔جن میں سے ایک کو بین الاقوامی اعزاز سے نوازا گیا ۔ اس کے بعد میرا نائر کی فلم میں دو گانے گائے ۔ ان کے دور مشہور گانے ’’ دوری ‘‘ اور ’’ مولا‘‘ کو ہالی ووڈ کی دو فلموں میں شامل کیا گیا ۔ ’’ دوری ‘‘ کو میکسیو فلم جو ہندی فلم کا ری میک تھا کیلئے منتخب کیا گیا ۔ '.[5] Hollywood

Acting career

Atif Aslam little smile in 'Bol'
Atif Aslam little smile in 'Bol'
Aslam made his acting debut in the 2011 Pakistani movie Bol.[6]Atif Aslam debut in Bol He has also made special appearances in many film songs.

ٹیلی ویژن

Atif Aslam with Fawad khan
Atif Aslam with Fawad khan
عاطف اسلم نے موسیقی کے مقابلوں پر مبنی پروگرام ’’ سر کھیترا ‘‘ میں جج کے فرائض سر انجام دئیے ۔ یہ پروگرام دبئی سے نشر کیا گیا اور اس پروگرام میں پاکستانی اور بھارتیوں نے موسیقی کے میدان میں مقابلہ کیا ۔ عاطف اسلم کی ٹیم سے منتخب نبیل شوکت علی نے یہ مقابلہ جیت لیا تھا ۔  

عاطف اسلم کا خاندان

Atif Aslam family
Atif Aslam family
محمد عاطف اسلم محمد اسلم اور رحمان شاہین کے گھر پیدا ہوئے ۔ ان کے تین بھائی شہزاد اسلم، شہباز اسلم اور شیراز اسلم ہیں۔ان کی ایک بہن رومانہ اسلم بھی ہے ۔

شادی / بیوی

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی پرانی دوست سارہ بھروانا سے شادی کی ہے۔ یہ شادی 28 مارچ 2013 کو انجام پائی جس میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے حصہ لیا۔ عاطف کی سارہ سے ملاقات کرننیرڈ کالج میں ہوئی تھی ۔ آہستہ آہستہ قریبی ساتھی بن گئے ۔ ان کا بیٹا احمد عاطف اسلم ہے جو 2014 میں پیدا ہوا تھا ۔ . [7]  Atif Aslam Marriage

Indian movie songs

2005 Woh Lamhe Zeher, 2006 Tere Bin Bas Ek Pal, 2008 Pehli Nazar Mein Race, 2009 Tera Hone Laga Hoon Ajab Prem Ki Ghazab Kahani, 2010 O Mere Khuda Prince, 2011 Le Ja Tu Mujhe F.A.L.T.U, 2013 Be Intehaan Race 2, 2013 Jeene Laga Hoon Ramaiya Vastavaiya, 2013 Main Rang Sharbaton Ka Phata Poster Nikla Hero, 2015 Jeena Jeena Badlapur.

اس مضمون کی شرح بندی کیجیئے نہیں، شکریہ

سیاق و سباق اور معیارِ لکھاوٹ :
عنوانات اور تصویریں :
حوالہ جات اور معیاری مواد :

مجموعی طور پر شرح بندی:

دست برداری:

پاک پیڈیا پاکستان کا سب سے بڑا آن لائن انسائیکلوپیڈیا ہے، معلومات کا ذخیرہ مختلف لوگوں اور ویب سائٹس سے لیا گیا ہے ، اگر آپ کسی بھی غلطی کی نشاندہی کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کے تعاون کے شکرگزار ہوں گے ۔